جی این این سوشل

پاکستان

پشتون قومی عدالت کے انعقاد کے خلاف پشاور کی عدالت سے سٹے آرڈر جاری  کر دیے

سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست مقامی شہری حاجی عامر نواز کی  سینئر سول جج کی عدالت میں دائر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشتون قومی عدالت کے انعقاد کے خلاف پشاور کی عدالت سے سٹے آرڈر جاری  کر دیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشتون قومی عدالت کے انعقاد کے خلاف پشاور کی عدالت نے سٹے ارڈر جاری کر دیا ، پشاور کی عدالت کی جانب سے 14 دن کے لیے سٹے آرڈر جاری کیے گئے ۔ 

سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست مقامی شہری حاجی عامر نواز کی  سینئر سول جج کی عدالت میں دائر کی گئی ۔ 

عدالت نے پشتون قومی عدالت کے منتظم ملک نصیر *اور ثنا اللہ کو متنازع گراؤنڈ میں کسی قسم کی سرگرمی سے روک دیا گیا ۔ 

عدالتی سٹے آرڈر میں شہری کی جانب سے یہ دلیل سامنے آئی کہ پشتون قومی عدالت کا گراؤنڈ قبائل کے درمیان متنازعہ زمین پر قائم ہیں ۔ 

عدالتی حکم کے بعد پولیس کو ہر حال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ، مقامی انتظامیہ اور پولیس عدالتی حکم پر عمل درامد ہر حال میں یقینی بنائیں گی ۔ 

 پشاور ہائی کورٹ میں بھی پختون تحفظ موومنٹ کے خلاف ایک مقامی شہری خطیر اللہ نے ریٹ پیٹیشن دائر کی ہے ۔ 

رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہیں کہ پختون تحفظ موومنٹ دراصل پختون قومی عدالت کی شکل میں ایک اور نظام عدالت قائم کرنا چاہتے ہیں ۔

 ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ فیڈریشن نے پہلے ہی پختون تحفظ موومنٹ کو ممنوعہ تنظیم قرار دے چکے ہے اس لیے وہ کسی قسم کی سرگرمیاں ملوث نہیں ہو سکتے ہیں ۔ 

تجارت

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔

تفصیلات کےمطابق  پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح  کیلئے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll