جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.66 روپے سے بڑھ کر 277.72 روپے پر بند ہوا۔

 

علاقائی

سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

حادثہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں وین ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

سرگودھا موٹروے ایم ٹو پر وین کا ٹائر برسٹ ہونے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ سرگودھا  کےعلاقے بھیرہ میں انٹر چینج  کے قریب پیش آیا جہاں ایک  مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو  ٹی ایچ کیو بھیرہ اور بھلوال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ترجمان موٹروے پولیس  کا کہنا ہےکہ وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا  کی جانب جا رہی تھی اور وین میں مجموعی طور پر 15 مسافر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین  کارکردگی،ٹیکس کی مد میں 74 ارب کی وصولی

پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد  جبکہ پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ دیکھی گئی،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین  کارکردگی،ٹیکس کی مد میں 74 ارب کی وصولی

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی  سال میں جولائی سے اکتوبر  تک ٹیکس محصولات  کی مد میں  74 ارب کی  سے زائد  کا ٹیکس جمع کیا ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے،جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد  گروتھ دیکھی گئی۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے اکتوبرتک 44 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔

ترجمان ریونیو اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا  گیا  ہے ۔اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز  کو ورکشاپس کے ذریعے  آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ  کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پر امید ہیں  کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس کامیابی متعارف کروایا گیا ۔یہ جدید سسٹم پچھلے سسٹم سے زیادہ صارف دوست ،شفافیت پر مبنی ، اور پیپر لیس آفس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  لاہور میں برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی،وزیر اعظم شہبازنے برطانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاروباری اور تاجر حضرات  کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ملاقات میں برطانوی  وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll