جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کے 8 اہم شہروں میں  فوری دفعہ 144 نافذ

امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے 8 اہم شہروں میں  فوری دفعہ 144 نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ  داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں  فوری دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق آج سے آئندہ 2 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔  

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان

کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھی دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ شیر پاؤ کالونی کے رہائشی اسد علی نامی شخص کی مدعیت میں ضلع ملیر کے تھانے قائد آباد میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اشتعال دلانے،ورغلانے،انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھی دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کار ہیں ۔ ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں ۔

 مقدمے کے مطابق ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی پڑھے لکھے مرد اور خواتین کو ورغلا کر نامعلوم مقامات پر پناہ دینے کے بعد سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر بہتان بازی ،سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے اور ہمارے انصاف کے ایوانوں میں ان اداروں کو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

اس طرح کے کردار پڑوسی ملک دشمن عناصر کے مکمل رابطوں میں ہیں اور انہوں نے ان کی ایما پر فنڈنگ سے ان کی ہدایت کے مطابق آئے روز ہمارے ملک کے مختلف شہروں اور شاہراہوں پر دھرنے دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں خاص طور پر غیر بلوچوں کی بلوچستان میں آمد و رفت کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسرے علاقوں سے بلوچستان جانے والے مزدوروں کو قتل کر دیا جاتا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک

تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم،  11 افراد فائرنگ سے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll