Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 11 2024، 1:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کا  مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکرکے خط کا جائزہ لیا گیا جب کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو خط کے مندرجات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے خط کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسپیکر کے خط پر سیٹیں الاٹ نہیں کرسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement