تجارت

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 11 2024، 5:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز بڑا  اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 2,700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ 24 قیراط فی 10 گرام سونا 2,315 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔

 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2 لاکھ 15 ہزار 256 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جبکہ بدھ کے روز اس میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی ۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آئیا قیمت 3050 روپے پر مستحکم ہے ۔