شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان
شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا


پااکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔
ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔1100 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی جانے والے افراد متبادل راستے جیسے ٹیکسلا، چکری انٹرچینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والے افراد چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے راستے سفر کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کے دوران اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی ان ایام میں بند رہیں گے۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 10 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 13 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 10 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 12 گھنٹے قبل










