جی این این سوشل

تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال  چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔

پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔

یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

علاقائی

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب پٹری سے اتر گئیں

حادثہ ریلوے یارڈ میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب  پٹری سے اتر گئیں

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن سے روانہ ہوتےہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

 تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مریم نواز

وام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سینئر مشیر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

شاہ فرمان کو سینئر مشیر بنانے پر پارتی کے اندر تنقید ہو رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سینئر مشیر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سینیئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑسکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ میں حکومت  کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہوگی تو آگاہ کرتے ہوئے آپ کی مدد کروں گا۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شاہ فرمان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے آئین کے برخلاف اقدام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر انہیں سینئر وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll