- Home
- News
پی ٹی آئی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج ملکی مفاد میں نہیں، ایم کیو ایم
احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے لیکن اپنے مفاد کیلئے ملک کا نام خراب کرنا غلط ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی مفاد میں نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کےلیے وفود آرہے ہیں، ملک ہے توہماری سیاست اور جمہوریت ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے۔کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے پاکستان ہی آخری امید ہے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے ملک کے استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، جس کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں، ڈالر اپنی جگہ رک گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آرہی ہے اور مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ اسی مہینے اسلام آباد میں شنگھائی کانفرنس سمٹ ہورہا ہے جس میں کئی سربراہان مملکت اور ان کے وفود پاکستان آئیں گے، پاکستان اس دن دنیا کی نظروں میں ہوگا اور پاکستان پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے وفود انویسٹمنٹ کے لیے آرہے ہیں،اس کا فائدہ پاکستان کا ہوگا لیکن ملک دشمن پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 28 minutes ago
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 37 minutes ago
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- an hour ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 7 minutes ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- a few seconds ago
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- an hour ago