جی این این سوشل

پاکستان

پاک آرمی کی ٹیم نے ملک کا پرچم سربلند کر دیا، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک آرمی کی ٹیم نے ملک کا پرچم سربلند  کر دیا، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا
پاک آرمی کی ٹیم نے ملک کا پرچم سربلند کر دیا، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پاک فوج اور پوری قوم کےلیے قابل فخر ہے، مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھرسے آنے والے دستوں کوکٹھن اوردشوارگزارماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے، ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج ملکی مفاد میں نہیں، ایم کیو ایم

احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے لیکن اپنے مفاد کیلئے ملک کا نام خراب کرنا غلط ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم  اجلاس کے موقع پر احتجاج ملکی مفاد میں نہیں، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی مفاد میں نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کےلیے وفود آرہے ہیں، ملک ہے توہماری سیاست اور جمہوریت ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے۔کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے پاکستان ہی آخری امید ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے ملک کے استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، جس کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں، ڈالر اپنی جگہ رک گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آرہی ہے اور مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ اسی مہینے اسلام آباد میں شنگھائی کانفرنس سمٹ ہورہا ہے جس میں کئی سربراہان مملکت اور ان کے وفود پاکستان آئیں گے، پاکستان اس دن دنیا کی نظروں میں ہوگا اور پاکستان پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے وفود انویسٹمنٹ کے لیے آرہے ہیں،اس کا فائدہ پاکستان کا ہوگا لیکن ملک دشمن پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے  بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے۔ 

آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز ہے، بابر اعظم کے آرام کی تجویز سلیکٹرز نے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو پاکستان پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب پٹری سے اتر گئیں

حادثہ ریلوے یارڈ میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب  پٹری سے اتر گئیں

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن سے روانہ ہوتےہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

 تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll