جی این این سوشل

پاکستان

لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 6 سالہ بچہ بھی شامل

لاہور: جوہرٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے ، جاں بحق ہونےو الوں میں چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ جبکہ 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 6 سالہ بچہ بھی شامل
لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 6 سالہ بچہ بھی شامل

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ادارے کے ترجمان کا کہناہےکہ  دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے ،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکہ کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے

دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں  اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔۔۔ دھماکے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، دھماکے سے ایک گھر اور   3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس شہریوں کو پیچھے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیں : سائنووک اور سائنوفارم ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانے کے بُری خبر

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں میں ایمرجنسی نافذ کرنے ہدایت ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان

وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کردی ۔

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔ تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور اب اسرائیل ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی مذمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کی ہدایت کردی، پینٹاگون کے مطابق ابھی تک کسی امریکی فوجی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے، اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بڑے اثرات سامنے آئیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll