دنیا
غزہ کے اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے
غزہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی شیلنگ سے 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دئیے۔ حملے میں 4 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے جنین میں نام نہاد سیکورٹٰی آپریشن کے دوران 18 فلسطینوں کوگرفتار کرلیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا
گرفتار افراد میں عمر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز ، ملک احمد خان بچھڑ اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے
پولیس نے کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے افراد کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے اڈیالہ جیل سے باہر تحریک انصاف کے رہنماوؤں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
گرفتار افراد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے، جن کو پولیس ن اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا۔
جبکہ اس موقع پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
دنیا
کوپ 29:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیاکو کردار ادا کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا
آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کوپ 29 سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی کے فنڈز میں اضافہ کیا جانا چاہیے، اور موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں لوٹنا چاہیے، کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈیل ہونی چاہیے، مطلوبہ نتائج کے لیے مالیاتی ہدف طے کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 گروپ کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کی پیداوار کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا سال ’’2024 آب و ہوا کی تباہی کی ایک ماسٹر کلاس ہے، اگلے سمندری طوفان سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے والے خاندان؛ کارکنان اور زائرین ناقابل برداشت گرمی کا شکار ہو رہے ہیں، سیلاب کمیونٹیز کو ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے، اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ’’بچے بھوکے سو رہے ہیں کیوں کہ فصلیں خشک سالی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں، یہ تمام آفات اور تباہیاں محض انسان کے ہاتھوں لائی گئی موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہو رہی ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گی ۔
-
ٹیکنالوجی 8 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ