پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا کی20لاکھ ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔ پی کے 6852 نے چین کے شہر بیجنگ سے اسلام آبادپہنچی ، ہنگامی امدادی ادارے کے حکام نے اسلام آباد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویکسین وصول کی۔ این ڈی ایم اے، این سی او سی کے تحت بین الاقوامی مارکیٹ سے ویکسین خرید رہی ہے۔ این سی او سی سے جاری بیان کے مطابق کوویڈ - 19 خوراکوں کی آمد کے بعد اب پاکستان کے پاس کافی ویکسین موجود ہوں گی۔
این سی او سی کاکہنا ہے کہ تمام ضروری مراکز میں خوراکوں کو ان کی ضرورت کے مطابق منتقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ ہفتے ویکسین کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور عوام کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر(این سی او ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد22ہزار73ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9لاکھ50ہزار768ہوگئی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور متعدد ریاستوں کی غزہ میں خوراک کا داخلہ بند کرنے کی مذمت
- 12 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی
- 41 منٹ قبل

امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف آج سے نافذ ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر کاپاکستان مخالف جعلی مواد پھیلانے کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

پوپ فرانسس کی طبعیت ایک مرتبہ پھر خراب ، دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی امداد رکنے سے پولیو کے خاتمےکی مہم متاثر ہوسکتی ہے، عالمی ادارہ صحت
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف اور پاکستان کے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کیلئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل