اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے کسٹوڈین نہیں ہیں ، عوام نے اپنی قربانیوں کے بعد ایٹمی طاقت ہونے کا مقام حاصل کیا ہے ان کو اس پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہاکہ لاہور میں آج افسوسناک واقعہ ہوا جس میں قیمتیں جانیں گئیں اور لوگ زخمی ہوئے اس کی مذمت کرتی ہوں ۔ مریم نواز نے شہدا کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کا سن کر تکلیف ہوئی ، اطلاع ملی ہے اس میں بہت سارے پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ،شہدا ، پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے ، جو اہلکار ڈیوٹی کے دوران شہید ہوتے ہیں ان کو وہ حق نہیں ملتا ان کو جاں بحق کہا جاتا ہے ، ان کو بھی وہی وعہدہ ملنا چاہیے وہی عزت ملنی چاہیے ،قوم سے اپیل کرتی ہوں ان کی قربانیوں کو سراہا جائے ۔
مریم نوا ز نے کہا کہ میٹنگ اگر ہو رہی ہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے میٹنگز چلتی رہتی ہیں ، ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ سلیکٹڈ ہیں ، عمران خان عوام کے نمائندہ وزیراعظم نہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر ایٹمی طاقت نا ہوتے تو کشمیر سے بڑے مسئلے پیدا ہوجاتے، ایٹمی مسئلہ آئندہ نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کا ضامن ہے۔ پاکستان جو ایٹمی طاقت ہے اس کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ذوالفقار علی بھٹو شہید ہو گئے نواز شریف کو جلاوطن کر دیا گیا ، کشمیر کا تو آپ کو نام بھی نہیں لینا چاہیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت کی عکاس ہے، عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملا ، چھوٹی بچیوں کے ساتھ جو ریپ کے واقعات ہوئے کیا وہ بھی ان کی ڈریس کی وجہ سے ہوئے ۔ مظلوموں کو آپ نے ذمہ دار قرار دے دیا۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اس قسم کا بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے نمائندہ وزیراعظم نہیں ، چوری کے ذریعے ان کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے، تاریخ کے لیول تک آپ پاکستان کے قرضوں کو لے گئے ہیں اور پاکستان میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ، آپ کنٹینر پر چڑھ کے تقاریر کرتے تھے کہ میرے پاس 2سو لوگوں کی ٹیم ہے ماہرین کی ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، آپ کا تیسرا بجٹ اپ کے چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ہمیشہ ملک منصوبے لگانے کیلئے قرضے لیتے ہیں عوام کی امانت گروی نہیں رکھتے ،آج آپ نے کیا عوام کیلئے چھوڑا ہے ،آپ نے کہا موٹرویز اور ایئر پورٹ گروی رکھیں گے ،نواز شریف نے ملک کیلئے اتنے بڑے کام کیے کہ ان منصوبوں کو گروی رکھ کر آپ قرضے لے رہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے ٹنیور میں ملکی ترقی کیلئے کام کیا ، ملک میں موٹروے کا جال بچھایا ، بجلی کے منصوبے لگائے لیکن ملک کو گروی نہیں رکھا ،آپ نے جو قرضے لیے وہ کہاں خرچ کیے ،آٹا، چینی ادویات گندم مافیا کو آپ نے نوازا ہے ،آپ کو شرم آنی چاہیے آپ نے ان مافیاز کیلئے قرضے لیے۔
نائب صدر مسلم لیگ نے مزید کہاکہ مری ہوئی حکومت کو زندہ رکھنے کیلئے انہیں جن جن کندھوں کی ضرورت ہے ان کو بچانے کیلئے پورے مل کو داؤ پر لگا سکتے ہیں ، اس حکومت کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ،یہ پارلیمنٹ میں پیراشوٹ کے ذریعے آئے ہیں ، شہباز شریف پارٹی کے پریزیڈنٹ ہیں ، مجھے بھی جب بھی بات کرنی ہوتی ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف سے اجازت لیتی ہوں ،نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے ۔ لیکن آپ مجھے گارنٹی دیں کہ وہ واپس آئیں گے تو ان کو انصاف ملے گا اور ان کی زندگی کو خطرہ نہیں ہو گا ان قاتلوں کے ہاتھ میں ان کی زندگی نہیں ہو گی میں ان کو شام کی فلائٹ سے بلاتی ہوں ۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 10 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل