Advertisement
پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا اعلان ابھی تک قائم 

سیاسی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر بائیکاٹ کرکے صیہونی قوتوں کی خدمت کی جا رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Oct 15th 2024, 2:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :  پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا اعلان ابھی تک قائم 
 
پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبرکو شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم ترین سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے اس اہم موقع پر پی ٹی آئی نے ماضی کی طرح اپنی غیر سیاسی روش پر چلتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، سب جانتے ہیں ہے بانی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کے جب کوئی اہم معاشی یا سیاسی سرگرمی پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے پی ٹی آئی ہَیجان پھیلانا شروع کر دیتی ہے، دراصل بانی پی ٹی آئی کی ڈوریں صیہونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں اور صیہونی طاقتیں کبھی نہیں چاہتی کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اہم ترین ملک بن کر ابھرے اس مقصد کیلئے آپریشن گولڈ سمتھ  کے تحت بانی پی ٹی آئی اور  اپنے  مہروں کے ذریعے انتشار پھیلنے کے عمل پر کارفرما ہے۔
 
اس جماعت  کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے مثبت اقدامات کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کردیتے ہیں۔  اس حوالے سے یہ جماعت ایک تاریخ رکھتی ہے، جب 2014ء میں چین کے صدر نے پاکستان کا اہم ترین دورہ کرنا تھا جس میں پاکستان اور خطے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے اس جماعت نے بیرونی قوتوں کے آلہ کار کے طور پراسلام آباد میں دھرنا دیا اور چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہو گیا، جو کہ بلاشبہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہچاننے کی منظم سازش تھی۔ 
 
اسی طرح 2016ء میں بھی اس سازشی شخص بانی پی ٹی آئی نے برطانوی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر احتجاج کرکے انتشار پھیلایا ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا جو اہم نوعیت کا تھا اور اس دوران معیشت سے لیکر دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور زیر بحث آئے اور یہ دورہ بلاشبہ پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل تھا مگر اس دوران بھی اس جماعت نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد  پر دھاوا بولا اور معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
 
اب سب پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس جماعت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے کیونکہ اب جبکہ  15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے تو اس جماعت نے ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنے کیلئے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ یہ تمام احتجاج پاکستان کی دشمنوں قوتوں کے اشارے پر ہوتے ہیں۔ سب کو یاد ہوگا کہ اس جماعت نے  ملک کو بدنام کرنے اور عالمی سطح پر سازش کرنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ بھی کیا تھا جو بعد میں ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد ٹھس ہو گیا تھا اسی طرح اس جماعت نے آئی ایم ایف کو قرضے نہ دینے کیلئے خطوط بھی لکھے، آئی ایم ایف کے مرکزی دفاترکے باہر پاکستان کی اہم شخصیات کی تصاویر لگا کر بدتہذیبی کا بھی مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ۔
 
  یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت یہ پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس میں انتشار پایا جاتا ہے ۔پی ٹی آئی کے زیادہ رہنما اس اہم موقع پر احتجاج کو غلط قرار دے رہے ہیں۔اس احتجاج کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور حماد اظہر کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا موقف تھا کہ احتجاج کیلئے فنڈز کی کمی ہے۔اس سے یہ بات اب بالکل واضح ہوچکی ہے کہ پی ٹی آئی اے میں جو بھگوڑے ہیں اور بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں وہ سوشل میڈیا بیانیہ کے ذریعے پارٹی پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور کارکنوں کو احتجاج کے نام پر استعمال کرکے ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور جبکہ خود احتجاج میں کوئی بھی سینئر سیاسی رہنما  نظر نہیں آتا۔
 
 سیاسی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی فلسطین پرآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرکے اور شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس  کے دوران احتجاج کرکے حکومت کو دباؤ میں لا کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ریاست پاکستان نے تمام تر بیرونی دباؤ کو مسترد کیا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صیہونی قوتوں کے یہ مہرے اب اہم موقع پر احتجاج کرکے کس کی خدمت کر رہے ہیں۔۔؟ 
 
دورسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر بائیکاٹ کرکے صیہونی قوتوں کی خدمت کی جا رہی ہے کیونکہ یہ دونوں چیزیں مغرب کی آنکھ میں کھٹکتی ہیں کیونکہ مغربی میڈیا بار بار فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام دکھانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے یہ واضح ہے کہ یہ جماعت دراصل آپریشن گولڈ سمتھ کے تحت کن قوتوں کی آلہ کار ہے اور ان کے مقاصد پاکستان میں بدامنی، انتشار اور خلفشار کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔ 
Advertisement
پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

  • an hour ago
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

  • an hour ago
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

  • 3 hours ago
برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  • an hour ago
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

  • 44 minutes ago
جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

  • 2 hours ago
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

  • an hour ago
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

  • an hour ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

  • 33 minutes ago
کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا  سیاسی پارٹی  کے قیام کا فیصلہ

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ

  • 2 hours ago
15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

  • 8 minutes ago
بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

  • 3 hours ago
Advertisement