پاکستان
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ، آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے
حکومت نے 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،اتحادیوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت،جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے،حکومت نےاس سلسے میں اتحادی جماعتوں کے ایم این ایز اور سینٹرز کو اسلام آباد میں پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خیال رہے کہ حکومتی آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشیشں کی جا رہی ہے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومتی کی جانب سے ُپیش کیے جانے والے آئینی ترمیم کے مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔
دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں .
دنیا
کوپ 29:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیاکو کردار ادا کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا
آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کوپ 29 سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی کے فنڈز میں اضافہ کیا جانا چاہیے، اور موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں لوٹنا چاہیے، کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈیل ہونی چاہیے، مطلوبہ نتائج کے لیے مالیاتی ہدف طے کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 گروپ کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کی پیداوار کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا سال ’’2024 آب و ہوا کی تباہی کی ایک ماسٹر کلاس ہے، اگلے سمندری طوفان سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے والے خاندان؛ کارکنان اور زائرین ناقابل برداشت گرمی کا شکار ہو رہے ہیں، سیلاب کمیونٹیز کو ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے، اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ’’بچے بھوکے سو رہے ہیں کیوں کہ فصلیں خشک سالی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں، یہ تمام آفات اور تباہیاں محض انسان کے ہاتھوں لائی گئی موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہو رہی ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گی ۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا