صحت

ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیے بغیر واپس روانہ

جیل عملے نے ڈاکٹر عاصم سے اپنے شناختی عمل کو مکمل کرنے کے لیے پروفیشنل کوائف طلب کیے جس پر ڈاکٹر عاصم حسین صرف اپنا شناخی کارڈ ظاہر کرسکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 15 2024، 9:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیے بغیر واپس روانہ

بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سیکیورٹی عملے کو اپنے پروفیشنل کوائف دکھانے میں ناکام رہے۔

جیل عملے نے جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی جس پر ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیے بغیر واپس روانہ ہوگے۔

جیل عملے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین یونس بانی پی ٹی آئی کا جیل میں میڈیکل چیک اپ کرنے آئے تھے، جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر سیکیورٹی عملے کو اپنا تعارف کرایا کہ وہ شوکت خانم  ہسپتال  کے سی ای او ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ہیں انہیں جیل میں جانے دیا جائے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ہوسکے۔

جیل عملے نے ڈاکٹر عاصم سے اپنے شناختی عمل کو مکمل کرنے کے لیے پروفیشنل کوائف طلب کیے جس پر ڈاکٹر عاصم حسین صرف اپنا شناخی کارڈ ظاہر کرسکے، شوکت خانم  ہسپتال  کے آفیشل ڈیوٹی کارڈ سمیت دیگر کوئی بھی کوائف ظاہر نہ کرسکے۔

جیل عملے نے ڈاکٹر عاصم کو سیکیورٹی کلیرنس نہ ہونے پر جیل جانے کی اجازت نہیں دی جس پر ڈکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیے بغیر جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔