پاکستان
تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا آج 73 واں یوم شہادت
لیاقت علی خان نے قائد اعظم کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلئے شب وروز کام کیا
تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 73 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔
لیاقت علی خان 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے، انہوں نے 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
انہیں زمانہ طالب علمی سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کی دگرگوں حالات کا اندازہ تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے 1923ء میں عملی طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلئے شب وروز کام کیا، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں آل انڈیا مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں انہی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آیا۔ قائداعظم کے انتقال کے بعد لیاقت علی خان نے انتہائی تدبر سے نومولود مملکت کے فرائض انجام دیئے۔
16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید اکبر نامی شخص نے لیاقت علی خان پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا، آپ کو پہلے وزیراعظم کے ساتھ قائدملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر کی راہداری ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاورہائی کورٹ نے عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل، ا10 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد بھی عبور
1189 پوئنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا تاہم کچھ دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1189 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
1189 پوئنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 94 پیسے پر آ گئی ہے۔
کھیل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ:آسٹریلیا ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا
آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملنے والی شکست کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر چلا گیا
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں ہرا کر ایک مرتبہ پھرٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملنے والی شکست کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر چلا گیا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کر دیا۔
جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
مدارس کی رجسٹریشن : وفاقی وزیرمذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی نے بڑا بیان دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسڑیشن کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی