تاجک سفیر نے کہا کہ دونوں سربراہان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سربراہی اجلاس مستقبل میں ایس سی اوکے ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کرے گا۔
تاجکستان اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم رکن ہیں جن کی جغرافیائی قربت شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی انضمام کے لئے اہم ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی موجود ہے۔
تاجک سفیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کا کردار اہم ہے اور مستقبل میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان تعلقات میں اس خطے کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے وزیر اعظم کوہر رسول زادہ نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان میں تنظیم کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک ابھرتا ہوا اقتصادی فورم ہے جو مستقبل کے جغرافیائی و اقتصادی تعلقات میں تمام رکن ممالک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیر اعظم کوہر رسول زادہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون حاصل کرنے کے لئے قریبی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مندوبین کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے اجلاس میں دونوں ممالک نے پاکستان اور تاجکستان کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 3 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 3 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 4 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل