Advertisement
پاکستان

آئینی ترمیم : وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی

وزیراعظم نے منگل روز سمووا کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس شیڈول ہے، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Oct 20th 2024, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی ترمیم : وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی

آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل روز سمووا کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

آئینی ترامیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے پشی نظر وزیراعظم کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے اور وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement