جی این این سوشل

پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، بیرسٹر گوہر

آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

26 ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، بیرسٹر گوہر
26 ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے۔

سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومتی بینچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتےہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایاتھا؟ نواز شریف کالا کوٹ اور کالی ٹائی پہن کر عدالت میں آئے تھے۔ ایوان اس وقت تک ترمیم نہیں کرسکتا جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ترمیم 31 اکتوبر کو منظور ہوجاتی تو کیا ہو جاتا، یہ آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا وہاں نامعلوم افراد کو بھی شامل کرتے، اس سارے پروسس میں ہمارے اراکین کو زدوکوب کیا گیا، چوہدری الیاس، عثمان علی کو اغوا کر کے آج یہاں لے کر آگئے،

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مبارک زیب کے بھائی پی ٹی آئی کے ورکر تھے، ان کو غائب کر کے آج نمودار کیا گیا، ظہور قریشی کو غائب کر کے آج یہاں پیش کیا گیا، اورنگزیب کھچی کو زبردستی غائب کرایا گیا۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارے ارکان جو حکومتی بینچز پر بیٹھ گئے ہیں انہیں ہماری صفوں میں آنے کا کہا جائے۔

پاکستان

آئینی ترمیم پر مولاناکا جتنا شکریہ ادا  کریں کم ہے،بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم پر مولاناکا جتنا شکریہ ادا  کریں کم ہے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کے پریس کافرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے، ہم نے تحریک انصاف کو اپنے ساتھ انگیج کرنے کے لیے بہت کوشش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے مولانا  فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پہنچ گئے ہیں، میں بھی کچھ دیر میں ایوان میں پہنچ رہا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے مولانا اور میں نے کوشش کی کہ انہیں سیاسی جماعت مانیں اور وہ سیاسی جماعت کے طور پر انگیج ہوں، دو ماہ سے مولانا ان سے بات چیت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات میں سے اب کونسا پوائنٹ باقی رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا سے طے کیا کہ صبح ملاقات کرنی ہے، میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل افسوس ناک بات ہے۔ آئینی  ترمیم کے حوالے سے ابھی تک تحریک انصاف نے ایک بھی تجویز نہیں دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کے حوالے سے بلاول  بھٹو  کا کہنا تھاکہ جسٹس منصور علی شاہ  نے خود کہا کہ سنیارٹی کے ساتھ ساتھ میرٹ بھی ضروری ہے تو اگر جسٹس منصورعلی شاہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں تو پھر اگلے چیف جسٹس وہی بنے گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب ڈالر کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے، نمائندہ فلسطین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

فلسطین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت پر عرب لیگ کونسل کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ موہناد اے اے الکلوک نے اپنے بیان کہا ہے کہ یہ درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی خوفناک کارروائیوں ،خاص طور پر شمالی غزہ میں جبری نقل مکانی، تباہی اور فاقہ کشی کو اجاگر کرتے ہوئے عرب لیگ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر معمولی جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں جومجموعی طور پر عرب ریاستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے جبالیہ کیمپ میں کارروائیاں مسلسل 16ویں روز بھی جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll