جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

آئینی ترمیم کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کرے گی۔ آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق تین کے تحت تین سینیئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کرکے نام وزیر اعظم کو ارسال کرے گی اور وزیراعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق 3اے کے تحت قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12ممبران پر مشتمل ہوگی۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں 8اراکین قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق 3سی کے تحت ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل 3 سینیئر ججز پر مشتمل پینل پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

 

دنیا

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے، ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ گولن کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسپتال میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف فوجی  بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار  کیا گیا۔

اسی دوران ترک صرر نے ان کی ترکیہ کی شہریت بھی چھین لی  اور امریکہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

 جبکہ دوسری طرف فتح اللہ گولن اپنے خلاف لگائے گے ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 7 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، 18 اکتوبر کو جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 Advertisement
 
 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی، بیرسٹر سیف

متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما و مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی، متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ متنازعہ ترامیم اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی، ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھال کر اور سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کیا گیا، جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چورا گھونپ دیا گیا۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے، متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،، غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے، آئندہ انتخابات میں نہ عوام انکو ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملیں گا،متنازعہ ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان 
 کیساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے، تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا ہے، وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll