جی این این سوشل

دنیا

روس کی برطانوی بحری جہاز پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر فائرنگ

روس نے بحیرہ احمر میں برطانیہ کے ایک بحری جنگی جہاز کو روسی پانی حدود کی خلاف ورزی پر انتباہی فائرنگ سے خبر دار کیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کی برطانوی بحری جہاز پر سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر فائرنگ
روس کی برطانوی بحری جہاز پر سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر فائرنگ

تفصیلات کے مطابق عام طور پر مغربی ممالک کے بحری جہازوں کا روسی حدود میں جانا غیر معمولی بات نہیں لیکن اس طرح کے کھلے عام فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ واقع اس وقت پیش آیاہے جب روس کے امریکہ ،برطانیہ اور نیٹو  سے تعلقات میں کچھ تناؤ پایا جارہا ہے ۔

روس کے دفاعی حکام کا یہ کہنا ہے کہ پہلے برطانوی بحری جہاز کو وارنگ دی گئی تھی اگر ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم کارروائی کریں گے ۔جب برطانوی بحری جہاز نے خلاف ورزی کی تو سرحدی گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد برطانوی جہاز روسی حدود سے نکل گیا ۔

ماسکو میں برطانوی دفاعی اتاشی کو روسی وزارت دفاع میں طلب کرلیا گیاہے جبکہ برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رائل نیوی کا بحری جہاز بین الاقوامی قانون کے مطابق یوکرین کی حدود سے گزر رہا تھا اور اس پر کوئی انتباہی فائرنگ نہیں کی گئی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی حدود کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ نیٹو نے ہماری تعمیری تجاویز پر غور کرنے سے انکار کردیاہے امریکا روس کے منع کرنے کے باوجود یوکرین کی حمایت کے لیے خطے میں مسلسل اپنے جہاز بھیج رہا ہے۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll