جی این این سوشل

صحت

پاکستان نے ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار کرلی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ’پاک ویک‘ ویکیسن کی دوسری کھیپ تیار کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار کرلی
پاکستان نے ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار کرلی

این آئی ایچ حکام کے مطابق پاک ویک ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔ ان میں سے 2 لاکھ سے زائد ڈوزز ڈریپ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئیں۔ڈریپ سے منظوری کے بعد ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی یومیہ ایک لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی، جبکہ ماہانہ 30 لاکھ ویکسین کی ڈوز تیار کرنے کا ہدف ہے۔

پاک ویک ویکیسن کین سائنو کے خام مال سے تیار کی گئی ہے

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll