قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے


برکس تنظیم روس کے نیم خود مختارعلاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔
برکس کے اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے اسٹیٹس کو بھی واضح کیا جائےگا۔ برازیل، روس،انڈیا، چین اور ساوتھ افریقا (برکس) پر مشتمل اس تنظیم میں مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا بھی شامل ہوچکے ہیں۔
اجلاس کے دوسرے دور میں 38 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے 32 ممالک کی جانب سے وفود بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ترکی، پاکستان، آذربائیجان، الجزائر، ملائیشیا، شام، بیلا روس، تھائی لینڈ سمیت تین درجن ممالک اس تنظیم کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جبکہ کئی باضابطہ درخواست بھی جمع کرواچکے ہیں۔
برکس تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی 60 کھرب ڈالر ہے جو کہ دنیا کے جی ڈی پی کا ساڑھے 37 فیصدبنتی ہے۔
اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ساڑھے تین ارب افراد پر مشتمل مجموعی آبادی کے برکس ممالک نے حالیہ برسوں میں عالمی سیاسی اور معاشی منظر نامے پر اہمیت حاصل کرلی ہے ، ان ممالک کا عالمی معیشت میں حصہ 28 فیصد ہے، جبکہ ان کی معیشت 28.5 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔
عالمی بینک کے مطابق چین معاشی اعتبار سے برکس ممالک کا سب سے بڑا رکن ہے، جس کی معیشت 17.96 کھرب ڈالرز ہے، جب کہ انڈیا اس سلسلے میں 3.39 کھرب ڈالر کی معیشت کے ساتھ دوسرا بڑا رکن ہے۔معیشت کے حجم کے اعتبار سے روس برکس کا تیسرا بڑا ملک ہے، جس کی معیشت 2.24 کھرب ڈالرز ہے، جب کہ 1.92 کھرب ڈالر کی معیشتوں کے ساتھ برازیل اور سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہیں۔
ایک امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے مطابق برکس ممالک کے پاس اقوام متحدہ کے مرکزی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں ووٹنگ کے حقوق کا صرف 15 فیصد ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل







