تفریح
گلوکار ملکو کا نیا گانا ’ٹائم‘ ریلیز ہو گیا
گانے کی ویڈیو دبئی میں شوٹ کی گئی ہے
پاکستان
جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی
اسلام آباد : جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہو گی،جسٹس یحیی آفریدی کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی ،تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
پاکستان
بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید
بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، مشیر اطلاعات کے پی
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاہم مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس کی تردید کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی جبکہ شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور ان کے ساتھ سیاسی معاملات دیکھیں گی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔
علاقائی
جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام
واک کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،تقریب میں فیکلٹی ممبران سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈوائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خوابہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
-
علاقائی 2 دن پہلے
ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم
-
جرم ایک دن پہلے
پنجاب : میانوالی میں پولیس کا آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گردہلاک
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ڈی چوک احتجاج کیس:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کو حکم