جی این این سوشل

جرم

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی

بس اسلام آباد سےبنو ں کی طرف جارہی تھی ،بس نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لکی مروت مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے بنوں جارہی تھی کہ  راستے میں  ڈاکوؤں نےبس روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، ڈاکوؤں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کوقریبی  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بس انتظامیہ کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، کوچ نہ روکنے پر ڈاکؤں نے فائرنگ کردی، آٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پیش آنے والے واقعے کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

پاکستان

190 ملین پاونڈریفرنس:  بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری

عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاونڈریفرنس:  بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے، سابق خاتون اول کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کے ساتھ  کوئی مذاکرات نہیں ہور ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے ساتھ  کوئی مذاکرات نہیں ہور ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  حکومت کے تحریک انصاف کے ساتھ  کوئی مذاکرات نہیں ہو رہےاور نہ ہی ہمارا پی ٹی آئی سے رابطہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا  کہ کل بھی خیبرپختونخوا میں خون ریزی ہوئی ہے وزیراعلی کو دہشت گردی پر حملہ آور ہونا چاہیے لیکن  وہ ہر چوتھے دن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیا کیا ہے؟

خواجہ آصف نے  بشری بی بی کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جس کو بچانے کے لیے انہوں نے ایسا بیان دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے، لوگوں کوموروثی سیاست کا  طعنہ دینے والے خود موروثی سیاست کر رہے ہیں، تین خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے، یہ سیاست کی انتہا ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں،  28 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے  تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں   79 فیصد تانبہ ،  20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب  کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک  کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں   79 فیصد تانبہ ،  20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل  ہے۔

جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔

جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط  میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ  پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔

 بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔

یہ سکہ 22 نومبر 2024ء  سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام  فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll