جی این این سوشل

پاکستان

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز  بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار جاری ہونے پر بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم عمران خٓان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا،تاہم سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصتی کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی تھی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے  مگر عدالتی وقت ختم ہوگیا، جس پر  وکلا نے ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت کا رخ کیا مگر وہ بھی جاچکے تھے۔

تاہم آج بشری بی بی کے وکلا نے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے جس کے بعد بشری بی بی کی رہائی کے روبکار جاری کردی گئی۔

بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع کروا دی گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے گھر کے لیے روانہ کیا گیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے تین فیصد کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll