جی این این سوشل

دنیا

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی

ہاشم صفی الدین کو حسن نصر اللہ کا ممکنہ جانشین خیال کیا جا رہا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی
حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ کہ ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے قبل بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے اہم کمانڈر اور رہنما تھے، ان کو حسن نصر اللہ کا  ممکنہ جانشین بھی خیال کیا جا رہا تھا۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن تھے۔ جن کو اسرائیل نے  بیروت  میں کیے گئے ایک حملے کے دوران شہید کر دیا تھا۔  

واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی  حملوں میں حزب اللہ کے کئی اہم رہنما شہید ہوچکے ہیں۔

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جلاؤ گھیراؤ کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے تین فیصد کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll