جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مسلسل اضافے کے بعدسونا 2300 روپے فی تولہ سستا ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ  قیمت میں 2300 کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپےہوگئی ہے۔

جبکہ  10گرام سونے کی قیمت  1971 روپے کم ہوکر 242713 روپے  ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت  23 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس  سےعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2734 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بنچز بھی قائم کرے گا، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کلاز ڈی کے مطابق کسی رکن کی عدم موجودگی کمیشن کے فیصلے کی ساکھ متاثر نہیں کر سکے گی اور عدم موجودگی کے باوجود کمیشن کا فیصلہ ٹھیک تصور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک طویل المدت کمیشن ہوگا، کمیشن کی فیصلہ سازی میں حزب اختلاف کے دو اراکین کا کردار نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

خصوصی اجلاس میں سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں

ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں

روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں۔

نور خان ائیربیس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرمین کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا۔

چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو آج سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، محکمہ سکولز ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ کے باعث آج سے لاہور میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج (28 اکتوبر 2024) سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا، بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی، اس کے علاوہ لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll