جی این این سوشل

پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابرنے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کی تعریف کی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ
سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

ذرائع کے مطابق اس موقع  سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا ۔

سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اورقومی خودمختاری کے دفاع کیلئےہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت اورمذموم ارادے کابروقت جواب دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔ خطاب کے بعد سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا، فلسطینی وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، فلسطینی صدر نے امدادی سامان بھیجنے کو سراہا، فلسطینی صدر نے طالبعلموں کو میڈیکل کالجزم یں داخلے کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll