Advertisement

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش  حملے میں 8 افراد شہید

پولیس کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو میران شاہ اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاکتوں کے میں اضافے کا بھی خدشہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 26th 2024, 9:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش   حملے میں 8 افراد شہید


تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع اسلم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے  نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہد ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو میران شاہ اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاکتوں کے میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری طرف پولیس نے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی رکشے کے چیک پوسٹ پر ٹکرانے سے ہوا ہے۔دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑٰی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی  نے قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی شہادت ہوئی،ان کا مزید  کہنا تھا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس ہمشہ صف اول میں کھڑی ہے۔
جبکہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ٹانک  کے گاؤں  میں فوجی قافلے کی گاڑی پر بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے تا ہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Advertisement
Advertisement