Advertisement

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ، 4 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 26th 2024, 9:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ، 4 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس  کی چیک پر خودکش  حملہ ہوا جس کےنتیجے میں 4اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔  

 

Advertisement