پولیس کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاکتوں کے میں اضافے کا بھی خدشہ ہے


تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع اسلم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہد ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاکتوں کے میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری طرف پولیس نے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی رکشے کے چیک پوسٹ پر ٹکرانے سے ہوا ہے۔دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑٰی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی نے قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی شہادت ہوئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس ہمشہ صف اول میں کھڑی ہے۔
جبکہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ٹانک کے گاؤں میں فوجی قافلے کی گاڑی پر بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے تا ہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 3 گھنٹے قبل

نیپرانے کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کر دی
- 18 منٹ قبل

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- 4 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 16 گھنٹے قبل

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،طورخم بارڈر جلد آمدورفت کیلئے کھلنے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- 2 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے
- 5 گھنٹے قبل

اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
- 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
- 24 منٹ قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، یورپی یونین
- 5 گھنٹے قبل