Advertisement

اسرائیلی حملو ں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب صدر

اسرائیل کو جواب مناسب وقت اور حالات میں دیا جائے گا، محمد رضا عارف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 27th 2024, 3:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی حملو ں کا  بھرپور جواب دیا جائے گا،  ایرانی نائب صدر

نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب صدر نے حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں سے تہران میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں انہوں نے کہا اسرائیل کو جواب مناسب وقت اور حالات میں دیا جائے گا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایرانی سالمیت کے دفاع کے لیے کوئی حد نہیں۔ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف دفاع کے حقدار ہیں، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکاون کے تحت غیرملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔ ایران اپنی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست سینکڑوں میزائل داغے گئے تھے، بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی تھی۔

اسرائیل نے 25 اکتوبر کی رات جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیے جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

 ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

 

Advertisement
Advertisement