جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر بدترین حملے جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے بیت الہیہ میں 6 رہائشی عمارتوں پر حملے کرکے 45 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے غزہ  پر بدترین حملے جاری، مزید 45 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کے غزہ پر بدترین حملے جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

اسرائلی فورسز کے غزہ کے علاقے بیت الہیہ میں رہائشی عمارتوں پر حملے کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت الہیہ میں 6 رہائشی عمارتوں پر حملے کرکے 45 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ 

رپورٹ کےمطابق دو روز تک غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر قبضہ رکھنے کے بعد اسرائیلی فوجیں اب اسپتال سے نکل گئی ہیں مگر انخلا کے وقت کئی مریضوں کو اپنے ساتھ لے گئیں جبکہ اسپتال سے 8 فلسطینیوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ 

دوسری جانب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 19 افراد شہید ہوگئے جبکہ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے جن میں اسرائیلی فوجی اہداف اور ایک شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےقومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تازہ پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو ختم کرنے کے لئے پقک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آہنگی اور موثر آپریشنز کے ذریعے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری  کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع  ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر  دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس  دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے  کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔

جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ 

کینیڈین  حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری   ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll