جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم  کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،غیرحتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے 558 اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے اور یوں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رؤف عطا نے کامیابی حاصل کی۔

ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لیے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری جہاں ہے تاہم غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا190 ووٹ لے کر آگے ہیں، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ سٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے، غیرحتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے اور میاں محمد رؤف 3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رؤف عطا 21 ووٹ لے کر جیت گئے، حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 10 ووٹ لے سکے، میاں رؤف عطا نے ایبٹ آباد سے 7، بنوں سے 11، ڈی آئی خان سے 14، سوات سے 8 اور پشاور کے پولنگ اسٹیشن سے 4 ووٹوں کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے میاں محمد رؤف عطا 25 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 11 ووٹ لے سکے، سوات سے بھی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا جہاں میاں محمد رؤف عطا نے 20 اور منیر کاکڑ نے 12 ووٹ لیے۔

حیدرآباد سے بھی غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 50 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 34 ووٹ لے سکے اور انہیں 16 ووٹ سے اسٹیشن میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ 

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے 14 نومبر تک شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

تفصیلات  کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں رہنما پاکتسنان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت ہوئی۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹس اعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔

جس پر عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ  صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط

قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی  کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط

قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا، خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چوہدری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا۔ انہوں نے 9 مئی 2023 کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد اور لاہور میں انتشار اور تشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا۔ عمران خان نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے ریاست کو دھمکانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں کردار امریکا اور برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر ادا کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی ریاستیں اپنے شہریوں کے خلاف غیرمعمولی اقدامات پر مجبور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll