جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے معاہدے کا امکان

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے  معاہدے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت صنعت کو بیلاروس کی سرمایہ کاری کی راہ میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو نومبر میں پاکستان آرہے ہیں، بیلاروس کے وزیراعظم رومن گالووچینکو کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹریکٹرز سمیت زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ٹریکٹرز کی مشترکہ مقامی پیداوار کے لئے معائدے کا امکان ہے، بیلاروس 60 ملکوں کو سالانہ 1 ارب ڈالر مالیت تک کے 50 ہزار ٹریکٹرز برآمد کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فزیبلیٹی اسٹڈی کے بعد پاکستان میں سالانہ 10 ہزار ٹریکٹرز مینوفیکچر ہونے کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں بیلاروسی ٹریکٹرز کی تیاری سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے دونوں ملکوں کے سرکاری شعبے میں جوائنٹ ونیچر متوقع ہے، پاکستان بیلاروس کی مدد سے ٹریکٹرز تیار کرکے برآمد بھی کرسکے گا۔

 

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد: پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شر پسندوں سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll