پاکستان
پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لئے بانی چیئرمین کو نام بھجوا دیئے
جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نام بھجوا دیئے۔
ذرائع کے مطابق تجویز کنندہ ناموں میں کوئی بھی وکیل شامل نہیں، قومی اسمبلی سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔ قانونی علم رکھنے والے پارلیمنٹرینز کو جوڈیشل کمیشن میں ترجیح دی جائے گی۔
پارٹی کی جانب سے نام سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد حتمی دو ناموں کا فیصلہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تجویز کردہ نام سپیکر کو بھجوایا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے سرفہرست بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کو رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشیل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا اور ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔
جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کے لیے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا۔
جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔
پاکستان
سکھ یاتریوں کےلیے پاکستان میں ویزافری انٹری
سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات پر جانا چاہیں آپ آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔
اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے، وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔
تجارت
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے
سخت سردی کے سبب ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحا میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اوردو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل اور قیام امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔
قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور قیام امن کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار اور پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب اورقطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت