خواجہ خورشید نے مجموعی طور پر 28 فلموں میں موسیقی ترتیب دی


21مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونےوالےخواجہ خورشید انور نےاپنے کیریئر کا آغاز 1939 میں آل انڈیا ریڈیو لاہور سے کیا مگر ان کے فلمی سفر کی شروعات 2 برس بعد بمبئی میں بننے والی فلم ’’کڑمائی‘‘ کی ریلیز سے ہوئی۔1943 میں انہوں نے بالی وڈ میں پہچان فلم اشارہ سے بنائی۔ بھارت میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کے بعدانہوں نے 1953 میں لاہور کا رخت سفر باندھا پھر ان گنت لافانی دھنیں بنا ڈالیں۔
ممبئی سے لاہورمنتقل ہونے کے بعد خواجہ خورشید نے مجموعی طور پر 28 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ فلم ''کوئل''، ''چنگاری''، ''گھونگھٹ''، ''ہمراز''، ''انتظار'' اور''ہیررانجھا'' کی دھنیں ان کے اعلیٰ فن کی گواہ ہیں۔ تاہم فلم ''ہیررانجھا'' کے مقبول گیت ''سن ونجلی جی مٹھڑی تال وے'' نےانہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، جس کی لاجواب موسیقی آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔
خواجہ خورشید انور موسیقار کے علاوہ ایک کامیاب تمثیل نگار، شاعر اور ہدایتکار بھی تھے۔ بحیثیت ہدایتکار خواجہ خورشد انور نے ہمراز، چنگاری اور گھونگٹ جیسی فلمیں بنائیں۔ 1980 میں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیازسے نوازا، جبکہ 1982 ء میں انڈین فلم انڈسٹری کی طرف سے انہیں ''فانی انسان لافانی گیت ایوارڈ '' سے بھی نوازا گیا۔
خواجہ صاحب کا دور معروف اہل قلم کا دور تھا اور ان کی دوستی استاد دامن، راجندر سنگھ بیدی اور فیض احمد فیض جیسی ہستیوں سے رہی، اسی لئے ان کے فن میں ایک دوسرے کے شعبوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے، 30 اکتوبر 1984 کو برصغیر پاک و ہند کا مایہ ناز موسیقار ہم سے جدا ہو گیا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago






