جی این این سوشل

دنیا

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی
امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق انگریزی زبان  نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان

اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے،اسحاق ڈار

مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ہیں،صہیونی  فوج  غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں،وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے،اسحاق ڈار

 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں دوسرے عرب اسلام سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسرائیلی افواج غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر  کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، فلسطین کازکے لیےعرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہوگا۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نےہمیشہ فلسطین کازکی حمایت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان پرمشتمل12کھیپ بھیجیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی کے سابق ترجمان اور سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل

زاہد خان نے لوئر دیر میں اپنی رہائش گاہ پر (ن) لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سابق ترجمان اور سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق ترجمان اور سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان زاہد خان نے لوئر دیر میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق اے این پی رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف سے براہ راست رابطوں کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ زاہد خان نے سمتبر میں عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے، اس میں نظریات کہیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

یاد رہے کہ مئی میں زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

پاکستان نے تیسرے ونڈے میں آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 سال بعد  ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔

 تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 141 رنز کا ہدف با  آسانی  27 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے  صائم ایوب نے  42 عبد اللہ شفیق نے37 جبکہ بابر اعظم  28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے لین مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا،جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی،  پاکستان کی  شاندار باؤلنگ کی بدولت کینگروز کی پوری ٹیم محض 140 رنز پر آوٹ  ہو گئی۔

پاکستان کی طرف نسیم شاہ  اور شاہین آفریدی نے تین ، تین  جبکہ  حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ کوپرکونلی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وا ضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے،سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا،جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایڈیلیلڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد فتح حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll