پاکستان
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا بلوچوں پر ایک اور بزدلانہ وار
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے آج صبح کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو نشانہ بنایا
کوئٹہ:دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سےایک دفعہ پھر بلوچوں پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے آج صبح کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو نشانہ بنایا ہے، دہشتگرد تنظیم کے دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔
یہ خود کش حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔
بی ایل اے کی جانب سے ایسے حملے جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام معصوم بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
دنیا
اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ، عالمی تنظیمیں
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی
غزہ کی انسانی صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کردیا ، تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ کی صورتحال ڈرامائی طور پرمزید خراب ہو گئی ہے ۔
عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی۔
تفریح
معروف گلوکارعاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار
عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں
معروف گلوکارعاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نےسعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیاکہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ کریں گے یا نہیں کریں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
خیال رہےکہ عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی