پاکستان

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 9th 2024, 3:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

کوئٹہ پولیس نے آج صبح ریلوے اسٹیشن پر  ہونے والے خودکش  حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر دھماکہ کیا، پولیس حکام کا کہنا کہ بزدلوں نے سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔

 جبکہ اس حوالے سے کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کالعدم  بی ایل اے تنظیم نے قبول کر لی، ان کا مزید کہنا ہے  کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا ، دہشتگرد واک تھرو کے راستے  سے نہیں بلکہ  اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے آیا۔

کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح ریے کہ صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں اب تک 24 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔