تجارت
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ
243 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 146 کے شیئرز میں کمی ہوئی
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کر گیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔
اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
243 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 146 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 68 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 28 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,514 جبکہ کم ترین سطح 92,566 پوائنٹس رہی۔
علاقائی
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس سے اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی تاہم لاہور اور گردو نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا۔ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
دنیا
شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدے کی توثیق
معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
شمالی کوریا نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی کہ ملک نے روس کیساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پر اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ معاہدہ اس دن سے نافذ العمل ہوگا جب سے دونوں فریقوں نے توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
گزشتہ ہفتے روسی قانون سازوں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کیلیے متفقہ طور پر ووٹ کیا تھا، جس کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد اب شمالی کوریا نے اس کی توثیق کا اعلان کر دیا ہے۔
معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ دونوں ممالک میں سے کوئی ایک دوسرے پر حملے کی صورت میں بلا تاخیر فوجی مدد فراہم کرے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان