Advertisement
پاکستان

بابا گرونانک کا یوم پیدائش ، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

سکھ یاتریوں کو 14 سے 23 نومبر تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے،پاکستان ہائی کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 10 2024، 6:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابا گرونانک  کا یوم پیدائش ، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 555 ویں  یوم پیدائش پر 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ویزے جا ری کر دیے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتریوں کو 14 سے 23 نومبر تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے، بھارتی یاتریوں کو پاک بھارت مذہبی سیاحت کے 1974 کے معاہدے کے تحت ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

سکھ یاتری 14 نومبر کی صبح براستہ واہگہ بارڈر  پاکستان آئیں گے جبکہ بابا گورونانک  کے 555 ویں جنم دن کی تقریب 15 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی، پاکستان میں 10 روزہ قیام کے دوران بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کے بھی درشن اور یاترا کریں گے۔

سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں 19 نومبر کو ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے بعد بھارتی یاتری 24 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس لوٹ جائیں گے۔

 جبکہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارتی یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان آتے وقت بھارتی کرنسی کی بجائے ڈالر لیکرآئیں تاکہ یہاں انہیں کرنسی نوٹ تبدیل کروانے اور کم ریٹ ملنے کی شکایات نہ ہو۔ 

Advertisement
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 5 گھنٹے قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 13 دن قبل
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • ایک گھنٹہ قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • ایک دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 13 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • ایک دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 5 گھنٹے قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement