آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر کی قومی ٹیم کومبارکباد
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی


آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت درج کرنے پر صدر مملکت ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعلی پنجاب نے ٹیم کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
محسن نقوی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نےاپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔
مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نےکینگروز کو انہیں کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔
وسیم اکرم
سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔
وسیم اکرم نے پاکستان باؤلنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل





