جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری

سعودی عرب کے صحرا  الجوف میں پہلی بار برفباری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری
سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری

تاریخ  میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا  الجوف میں برفباری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہورہا ہے۔

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے لیکن سعودی عرب  میں تیز بارشیں، ژالہ باری، آبشاریں بننے، پہاڑوں اور صحراؤں میں ہریالی بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

اس حوٓلے سے متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ سے پیدا ہوا۔

واقعہ اس لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ٹھنڈ کا اچانک ابھرنا واقعی حیران کن تھا۔

اس رجحان کی وجہ سے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک  متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ اولے اور بارش بھی ہوئی ۔

برف باری کے بعد  صحرائی علاقے الجوف کا منظر ہی بدل گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی  بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا، الجوف میں برفباری کے بعد کے مناظر کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

پاکستان

خیبر پختونواہ میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونواہ میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  کے پی میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آپہنچا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آ پہنچا ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا، فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔

مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔

15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز  کو مقدمے مقدمہ سے بری  کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی  پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری

بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  پیش ہوئے۔
 
بعد ازاں عدالت نے  بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز  کو مقدمے مقدمہ سے بری  کردیا۔
 
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll