تفریح

لائیو شو میں سیلفی لینے کے دوران ادکارہ مشی خان گر گئیں

مشی خان کرسی سے گرنے پر جہاں ہنس پڑتی ہیں، وہیں وہ شرمندہ بھی ہوجاتی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 11th 2024, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لائیو شو میں سیلفی لینے کے دوران ادکارہ مشی خان گر گئیں

پاکستانی میزبان و اداکارہ مشی خان لائیو شو میں  سیلفی لیتے ہوئے  صوفے سے گرپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مشی خان اپنے لائیو  شو کے دوران صوفے پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں مگر اس دوران  وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور صوفے سے نیچے آگریں جب کہ اس دوران ان کے ہاتھ میں پکڑا موبائل فون بھی فرش پر  گرگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی اپنا فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ  کرسی سے نیچے گرجاتی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشی خان کرسی سے گرنے پر جہاں ہنس پڑتی ہیں، وہیں وہ شرمندہ بھی ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کے لائیو شو کے دوران  زمین پر گرپڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین جہاں اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین اداکارہ کی سیلفی لینے کی خواہش میں زمین پر گر پڑنے کا مذاق بھی بنارہے ہیں۔