جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے

محکمہ خزانہ پنجاب نے جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے بھی 4 کروڑ روپے جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے  فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے

محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں جبکہ وزیر اعلی فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری کئے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’فری سولر پینل منصوبے ’’کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں۔ جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹک میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت  مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ 


دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔



 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll