پاکستان
پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت
سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے، منیر اکرم
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔
نرل اسمبل میں سلامتی کونسل کی رکنیت میں مساوی نمائندگی اوراضافہ کےعنوان سے مباحثے میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔
پاکستان
سابق چیف جسٹس قاضی فائزکی گاڑی پر مبینہ حملہ، لندن پولیس کا پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس، لندن پولیس نے پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی، ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔
آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی