شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے


پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید دُھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور نے شدید دُھند اور اسموگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لاہور گزشتہ کئی روز سے اسموگ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے مشرقی اور بھارت کے شمالی علاقوں میں پچھلے مہینے سے پھیلی ہوئی انتہائی گہری اور خطرناک اسموگ سیٹلائٹ تصاویر میں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاہور میں اسموگ کی فضا نہ صرف پوری دنیا میں زبان زدوعام ہو چکی ہے بلکہ اب اس کے چرچے امریکی خلائی ایجنسی ناسا تک بھی پہنچ چکے ہیں۔
ناسا نے اس حوالے سے لاہور اور دہلی کی 31 اگست اور 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، 31 اگست کی تصاویر میں دونوں شہر کی فضا بالکل صاف نظر آ رہی ہے لیکن 10 نومبر کی تصویر میں دونوں شہر کے اوپر سفید رنگ کی برف نما چادر نظر آ رہی ہے جو اسموگ کو ظاہر کرتی ہے۔
ناسا کی 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصویر میں لاہور شہر کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسموگ کے عزائم کتنے خطرناک ہیں۔
لاہور میں انتظامیہ نے اسموگ سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کی چُھٹی، ہیوی ٹریفک کی شہر میں آمدورفت پر بندش اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 5 سال تک کے چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پنجاب میں شدید دُھند اور اسموگ کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، اور ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- ایک گھنٹہ قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 39 منٹ قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 21 منٹ قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 29 منٹ قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل